Breaking News

Sunday, March 11, 2018

انٹر ڈسٹرکٹ چمپیئن شب تن سازی کا مقابلہ


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر سرپرستی انٹر ڈسٹرکٹ چمپیئن شب تن سازی کا مقابلہ مسٹر اینڈ جونئیر مسٹر تونسہ اور مسٹر اینڈ جونئیر مسٹر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن انعقادہوا۔مسٹر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کا اعزاز اسداللہ نے جبکہ جونئیر مسٹر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کا اعزاز آیان جم کے محمد تقی نے حاصل کیا اسی طرح مسٹر تونسہ کا اعزاز عارف رضا اور جونئیر مسٹر تونسہ اسد نے حاصل کیا اس مقابلے میں ججز کے فرائض میر شفیق اعوان صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جمیل حسن سابق مسٹر ڈیرہ غازی خان شعیب پٹھان اور عدنان جلیل سابق جونئیر مسٹر پنجاب نے سرانجام دیئے۔اس مقابلے میں مہمانان خصوصی سردار عمر خان بزدار(بی ایم پی)رانا متین وائس چیرمین،سردار عمران خان ملغانی،محمد اکرام صاحب منیجر میزان بینک،ناصر صاحب۔محمد آصف قریشی صدر ملغانی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن۔نعمان واحد جنرل سیکٹری تھے جبکہ محمد شعیب پٹھان۔عدنان جلیل تھیم،رانا وسیم،عمیر خان،شہباز خان تھیاس مقابلے میں ڈویزن بھر سے تقریبا 30 تن سازوں نے حصہ لیامیر شفیق اعوان نے کامیاب مقابلے منعقد کروانے پر عدنان بھٹہ شعیب پٹھان اور محمد عدنان جلیل کا شکریہ ادا کیا

Post Top Ad

Your Ad Spot