ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی مسز مینا جعفر لغاری نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں انہوں نے کو ئی ایسی سیاسی یا غیر سیاسی ملاقات نہیں کی بعض سیاسی مخالفین اپنے مذموم مقاصد کے لئے ایسی بے بنیاد خبریں لگوا رہے ہیں جن کی میں سختی سے مذمت کرتی ہوں اور اس سلسلہ میں قانونی چارہ جو ئی کا بھی حق محفوظ رکھتی ہوں انہوں نے کہا کہ سردار جعفر خان لغاری مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے ان کے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں حال ہی میں سردار جعفر خان لغاری کی تجویز پر وفاقی حکومت نے راجن پور میں مرنج ڈیم جیسے بڑے منصوبہ کی منظوری دے کر اس کی فزیبلٹی کے لئے فنڈز بھی جاری کر دیئے ہیں اس ڈیم کی تعمیر سے اس علاقہ میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا اور اس علاقہ کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہو گی جس سے سبز انقلاب آئیگا مینا جعفر لغاری نے کہا کہ سردار جعفر خان لغاری اور ان کا گروپ علاقہ میں اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہے جبکہ سیاسی بونے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے علاقہ کی عوام نے ہمیشہ لغاری گروپ کو عزت بخشی ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی ہمارے گروپ کے امیدوار کامیاب ہوں گے اس سلسلہ میں قیادت کے ساتھ مکمل حکمت عملی طے کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں مرنج ڈیم سمیت متعدد بڑے منصوبوں کا ڈیرہ غازی خان میں سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
Tuesday, March 20, 2018
Home
Deraghazikhan
DGK
laghrigroup
politics
وزیر اعظم پاکستان آئندہ ماہ بڑے منصوبوں کا ڈیرہ غازی خان میں سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم پاکستان آئندہ ماہ بڑے منصوبوں کا ڈیرہ غازی خان میں سنگ بنیاد رکھیں گے
Tags
Deraghazikhan#
DGK#
laghrigroup#
politics#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
politics
Labels:
Deraghazikhan,
DGK,
laghrigroup,
politics
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
