ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان ماجد کریم فاروق نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم محمد نواز کو سزائے موت ،دو لاکھ روپے جرمانہ اورعدم ادائیگی پر 6 ماہ قید جبکہ ایک ملزم کو بری کردیا استغاثہ کے مطابق پویس تھانہ کوٹ مبارک کو مدعی قادر بخش نے بتایا کہ ملزمان محمد نوازا و ر غلام حسن نے نذر حسین کو چوری کے شبہ پر فائر مار کر قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے مقدمہ نمبر 166/16 زیر دفعہ 302/324،109/34 درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہونے پرعدالت نے ملزم محمد نواز ولداللہ وسایا کو سزائے موت ، دو لاکھ ر وپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ دوسرے ملزم غلام حسن کو بری کر نے کا حکم سنایا ہے
Tuesday, March 20, 2018
Home
Dera ghazi Khan district bar .dgknews
dgkcourtnews
تھانہ کوٹ مبارک,,قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ ایک ملزم بری
تھانہ کوٹ مبارک,,قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ ایک ملزم بری
Tags
Dera ghazi Khan district bar .dgknews#
dgkcourtnews#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
dgkcourtnews
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
