ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک)ڈیرہ غازیخان شہر میں گندگی کے انبار سیوریج کا گندا پانی شہر کی سٹرکوں پر کھڑا ہے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا میونسپل کارپوریشن،ڈیرہ غازیخان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ۔نوازشریف پارک کے مرکزی گیٹ کے سامنے سٹرک پر گندے پانی کا تالاب چوکوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ کے ڈھیر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صوبائی حکومت سے منظوری لی ۔میونسپل کارپوریشن والے صفائی کیلئے تعاون کریں ۔عوام تعمیراتی ملبہ اور کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کرے ۔ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کی صورتحال پر تبصرہ صورتحال کی اصلاح نہ ہوئی تو تاجر برادری احتجاج کرے گی ۔شہر میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کا گشت بڑھایاجائے اور صفائی عملہ کو بھی ڈھونڈا جائے ۔صرافہ ایسوسی ایشن ،ڈیرہ غازیخان کے جنرل سیکرٹری محمد صفدر خٹک کا بیان تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر بلدیاتی نظام کے فعال ہونے کے باوجود مسائیلستان بنا ہواہے ۔ڈیرہ غازیخان اس وقت گندا ترین شہر بناہواہے۔سٹرکوں ،گلیو ں اور چوکوں پر نہ صرف گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں بلکہ شہر کی بیشتر سٹرکوں پر سیوریج کا گندا پانی تالاب کی صورت میں کھڑا ہے ۔ماڈل ٹاؤن کے سامنے نوازشریف پارک کے مرکزی گیٹ پر سیوریج کا گندا پانی موجود ہے ۔جس سے پارک میں آنے جانے کاراستہ مسدود ہے شہر کی حالت زار سے میونسپل کارپوریشن،ڈیرہ غازیخان کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔جبکہ میئر ،ڈپٹی مےئر بھی صفائی عملہ کے سامنے بے بس ہے ۔صفائی عملہ منظر سے غائب ہے ۔شہریوں اور تاجرراہنماؤں نے صورتحال کی اصلاح کا مطالبہ کیاہے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
