ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سات روزہ تقریبات کاآغاز کر دیا گیاہے . دانش سکول گرلز ونگ میں پرنسپل شبنم حسیب کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیاگیا مہمان خصوصی پروفیسر فرخندہ واجد اور پرنسپل شبنم حسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے تحفظ کیلئے انسانی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس کیلئے گھر سے ہی ماحول تبدیل کرنا ہو گا . بحیثیت ماں ، بہن ، بیٹی ، بیوی سب کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے . حکومت پنجاب نے قانون سازی کر کے خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کر دیاہے قوانین پر عملدرآمد کیلئے حقوق نسواں سے متعلق آگاہی بھی ضروری ہے سیمینار میں ادارہ کی طالبات نے موضوع کی مناسبت سے تقاریر ، ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے . زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی . اس موقع پر مسز لیفٹیننٹ کرنل (ر) افتخار حسین کے علاوہ دیگر خواتین ، ادارہ کی اساتذہ اور طالبات موجود تھیں .
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
