Breaking News

Saturday, March 03, 2018

ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاون کا فیصلہ


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک).ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے گی . اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کیاگیا. انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے ، گرفتاریاں اور مقدمات درج کیے جائیں گے . ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایاجائے . ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے . اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیہ ، عبدالجبار ، ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی ، ای اے ڈی ای اے اطہر جلیل سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot