Breaking News

Sunday, March 04, 2018

بلوچستان سے ن لیگ،پی پی کی سینیٹ میں نمائندگی ختم،بلوچ اور پشتون قوم پرستوں کی برقرار



بلوچستان سے سینیٹ کے انتخابات میں بلوچ اور پشتون قوم پر ستوں کی نمائندگی برقرار ہے، تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ایوان بالا میں صوبے سے نمائندگی ختم ہوگئی ہے ۔ بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے نتائج کے مطابق جنرل کی سات نشستوں پرپانچ آزاد امیدوار منتخب ہوئے جبکہ جنرل کی باقی دو نشستوں پر جے یوآئی ف اور نیشنل پارٹی کامیدوار منتخب ہوئے۔ان نتائج کے بعد صوبے سے ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ختم ہو گئی ہے جبکہ بعض سیاسی جماعتوں کو استحکام ملا ہے، اس وقت مسلم لیگ ن کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہ ہوا
 جبکہ مسلم لیگ ق، بی این پی عوامی اور عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی امیدوار الیکشن میں نہیں تھا اس طرح ان کی بھی سینٹ میں نمائندگی نہیں ہے۔مجموعی طور اب صوبے سے پشتونخوا میپ کے چار،جمعیت علما اسلام ف کے دو، نیشنل پارٹی کے چار اور بی این پی مینگل کا ایک سینیٹر اس وقت اپنی پارٹی کی نمائندگی کر رہا ہے، اس بار چھ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، پشتونخوا ملی عوامی اور نیشنل پارٹی نے دو جبکہ جمعیت علما اسلام ف نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی تا ہم ن لیگ کا حمایت یافتہ کوئی بھی امیدوار کامیابی حاصل نہ کر سکا۔


Post Top Ad

Your Ad Spot