Breaking News

Saturday, March 31, 2018

.جناح کالونی ڈیرہ غازیخان.. اعلی حکام سے مطالبہ


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،31مارچ2018).جناح کالونی ڈیرہ غازیخان میں 90لاکھ روپے کی گرانٹ سے شروع ہونے والاسیوریج کا کام چند شرپسند عناصر کی وجہ سے رکاوٹ کا شکار ہے . اہلیان علاقہ انور فوجی ، محمود انصاری ، ملک عمران ، داود انصاری، جہانگیر انصاری اور دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کام جلد مکمل کرایا جائے کیونکہ کام کی بندش کی وجہ سے سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے اور گلیاں گندے پانی کے جوہڑ بن گئی ہیں اور مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے. 

Post Top Ad

Your Ad Spot