Breaking News

Saturday, March 17, 2018

چچا عمران اور انکل الطاف میں کچھ فرق نہیں: بلاول


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے 5سال میں میثاق جمہوریت کا  بیڑا غرق کردیا اب ہم بھی میثاق کے پابند نہیں ۔رضاربانی آئندہ کراچی سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ چچا عمران اور انکل الطاف میں کچھ فرق نہیں ۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ رضاربانی پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں رضاربانی عام انتخابات کراچی سے لڑیں گے ۔ آصف زرداری رضاربانی سے ناراض نہیں نوازشریف نے رضاربانی کا نام لے کر سیاست کھیلی ہم نے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کو ایکسپوز کیا جبکہ تحریک انصاف ن لیگ کو ایکسپوز کرنے میں ناکام رہی سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے لوگوں نے بھی ہمیں ووٹ دیئے ۔ صادق سنجرانی ہماری توقعات پر پورا اتریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے آج تک این ایف سی ایوارڈپر عمل نہیں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات اپنی طاقت سے لڑے گی ۔ ایم کیوایم نے کراچی میں تشدد کی سیاست کی عمران خان کی صورت میں دوسرا متحدہ  بانی  نہیں کیونکہ عمران خان اور بانی متحدہ میں کچھ زیادہ فرق نہیں عمران خان کے بیانات بھی بانی متحدہ کے بیانات کی طرح ہوتے ہیں ۔ بانی ایم کیو ایم بیان دے کر مکر جاتے ہیں اور عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں۔ تاہم عمران خان کو کہا ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے چارٹرآف ڈیمو کریسی کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔ اب میں بھی میثاق جمہوریت پر عمل کا پابند نہیں ۔ عدالتی اصلاحات پر ن لیگ نے ساتھ نہیں دیا آصف زرداری کا سیاست میں تجربہ سب مانتے ہیں ۔ زرداری صاحب سے سیکھ رہا ہوں اور آگے بھی سیکھوں گا ۔ میں نوازشریف اور مریم نوازکی تقاریر پر توجہ نہیں دیتا ۔ سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت ہوتی وہ اپنا چیئرمین لاتے مگر وہ اکثریت ثابت نہیں کرسکی سینیٹ اور قومی صوبائی اسمبلیوں کی ووٹنگ میں فرق ہے ۔ پیپلزپارٹی نے طے کیا تھا ن لیگ کو سینیٹ میں چیئرمین بنانے سے روکنا ہے ۔ اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی اور کامیاب ہوئے ۔ ن لیگ نے رضاربانی کا نام لے کر پروپیگنڈاکیا تھا ۔ رضاربانی سے 2018الیکشن میں کراچی سے کام لینا ہے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ عدلیہ کی عزت توہین عدالت کے قانون کی وجہ سے نہیں ہونی چاہیے عدلیہ کی عزت اپنے فیصلوں کی بدولت ہونی چاہیے توہین عدالت کے قانون کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔ فرحت اللہ بابر ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے تھے وہ آج بھی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں ۔ فرحت اللہ بابر دستخط نہ کریں تو میں پارٹی نشان پر انتخاب نہیں لڑسکتا ۔ فرحت اللہ بابر نے جو کہا اس سے اتفاق کرتا ہوں لیکن ان کی تقریر سے جوتاثر دیا گیا وہ غلط تھا ۔ نوازشریف اور مریم سے متعلق عدلیہ کے فیصلے کا منتظر ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر صدر پاکستان نے نوازشریف کی سزا معاف کی تو یہ غیر اخلاقی حرکت ہوگی ۔ نوازشریف نے ممنون حسین کو صدر بنایا ممنون حسین نوازشریف کی سزا کیسے معاف کرسکتے ہیں ۔ میں نہیں سمجھتا ممنون حسین نوازشریف کی سزا معاف کریں گے ۔ صدر نے سب سے پہلے کہا تھا جو لوگ پاناما لیکس میں ملوث ہیں وہ پکڑے جائیں گے میں نہیں سمجھتا اب وہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹیں گے ۔ نوازشریف نے صدر کو منتخب کیا ان کا فیصلہ کیسے مان لیں ان کی سزا اگر صدر معاف کریںگے تو مفادات کے ٹکرائوکے زمرے میں آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ترمیم کی بات کرتے آئے ہیں ۔ نہ صرف بات کی ہے بلکہ کوشش بھی کی ہے اپنے دور میں ہم نے 62-63میں ترمیم لانے کی کوشش کی ان کے دور میں بھی دو دفعہ کوشش کی اس میں ترمیم ہونی چاہیے مگر حکومت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ۔ آرٹیکل 62-67پر اگلے پارلیمان میں ضروربحث ہونی چاہیے ۔ غداری کے سرٹیفکیٹ دینا پاکستان کی بری روایت رہی دوسروں پر غداری اور گستاخی کا الزام لگانا نوازشریف کی روایت رہی ہے ۔ غداری کا الزام لگانا برا ہے دوستی کا الزام لگانا اتنا سنگین نہیں ہے ۔ بلاول نے کہا کہ میں خود دہشتگردی کا شکار رہا ہوں رائوا نوار کو پکڑنا چاہے ۔ انہیں عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ن لیگ 2013کے انتخابات دھاندلی کرکے جیتی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ مذہب کو سیاست کیلئے کوئی بھی استعمال کرے مذمت کروں گا۔ نوازشریف کے اپنے لوگ کہہ رہے تھے سینیٹ الیکشن میں ہوں گے لیکن ہوگئے ۔ تخت رائیونڈ کی پیداوار نوازشریف ہمیں چابی والا کھلونہ کہہ رہے ہیں ۔ نوازشریف باتیں کرتے ہیں لیکن نام لینے کی ہمت نہیں بلوچستان میں کام کرنا بہت مشکل ہے وہاں کے لوگوں پر الزام نہ لگائیں نوازشریف کے پاس صرف الزامات ہیں ان کے خلاف ثبوت نہیں جب یہ لوگ نوازشریف کے ساتھ تھے تو چابی والے کھلونے نہیں تھے اب نوازشریف انہیں چابی والا کھلونا سمجھتے ہیں ۔ نوازشریف بلوچستان کے لوگوں کی توہین کررہے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ حافظ سعید کی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیم کی کسی نام سے آنے نہیں  دینا ہماری پارٹی نے اس ایشو کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا ہے اس ایشو کو الیکشن کمیشن میں بھی بھیجا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کالعدم تنظیم الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔  کسی کے کہنے سے کوئی فریڈم فائٹرنہیں بنتا ۔ بلاول نے کہا کہ مشرف نے منصوبے کے تحت بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کو سبوتاژ کیا ۔ شہید بی بی کے قتل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ سے سوفیصد مطمئن نہیں ہوں بے نظیر بھٹو کیس میں صرف مشرف عدالت کا سامنا نہیں کررہے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot