Breaking News

Saturday, March 17, 2018

ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری


ڈیرہ غازیخان( ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک)ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، چار مجرمان اشتہاری گرفتار ترجمان پولیس کے مطابق ملتان پولیس کو مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو CIA سٹاف کے انچارج رانا محمد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 12 سال سے ملتان تھانہ گلگشت پولیس کو مجرمان اشتہاری عابد حسین اور زاہد حسین قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے کو گرفتار کر کے ملتان پولیس کے حوالے کر دیا اسی طرح دوسری کاروائی میں ملک عابد سیوڑہ انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے کاروائی کر تے ہو ئے مجرمان اشتہاری سلیمان عرف سلو اور محمد سلیم کو کو گرفتار کر لیا ہے اورگرفتار کئے گئے مجرمان میں سے ایک مجرم اشتہاری سلیمان عرف سلو تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا اور دوسرا مجرم اشتہاری محمد سلیم تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کو مطلوب تھا ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر آئے روز سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا کر گرفتاریاں عمل میں لا رہی ہے ۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot