Breaking News

Friday, March 02, 2018

اگلا وزیراعظم بھی ن لیگ کا ہوگا,, ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک)متحد مسلم لیگ ن سیاسی مخالفین پر بھاری ہے ۔سینیٹ الیکشن میں نہال ہاشمی کی سیٹ پر الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اُمیدوار نے تحریک انصاف کی اُمیدوار کو عبرتناک شکست دی عمران خان کی بنی گالہ کے حوالے سے جعل سازی سے تحریک انصاف کے قائد کا اصل چہرہ بے نقاب ہورہاہے ۔قوم سے جھوٹ بولنے پر عمران خان عوام میں اپنی عزت خراب کررہے ہیں ۔سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد 2018ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے ۔اگلا وزیراعظم بھی ن لیگ کا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مسز شہناز سلیم ملک نے کہا سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرکے سینیٹ کا چیئرمین بنائے گی ۔عمران خان جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں ۔بنی گالہ میں رہا ئش گاہ کا غلط این او سی سپریم کور ٹ کو دیکر خود کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ کو غلط ثابت کرچکے ہیں ۔عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے پر عوام تحریک انصاف کو الیکشن میں مسترد کردینگے۔مسلم لیگ ن 2018ء کا الیکشن جیت کر اپنے اقتدا رکے تسلسل کو برقراررکھے گی اور پاکستان کو جدید ترقی یافتہ مضبوط جمہوری ملک بنائے گی ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot