ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے تھانہ چوٹی کے علاقہ میں طالب علم کو اغواء کر کے زیادتی اور تاوان طلب کر نے کے ملزم کو 2مرتبہ عمر قید ،10ہزار جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا سنادی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹی کے علاقے میں 3مارچ 2017لو ،مسماۃ سکنہ زوجہ واحد بخش نے درخواست دی کہ اس کے 15سالہ بیٹے محمد ایوب کو اسکے دوستوں محمد افضل ڈڈا اور محمد بلال نے فون کر کے گھر سے بلاکر اغواء کر لیا اور 4لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے ملزمان نے محمد ایوب کو پہاڑی علاقہ میں رکھا ہوا تھا اور اس کا موٹر سائیکل اور جیب سے نقدی 3ہزار روپے بھی چھین لی تھی تھانہ چوٹی پولیس نے مقدمہ نمبر 56/17زیر دفعہ 365A/377،392اور 7ATAکے تحت درج کر کے کاروائی کی اور محمد ایوب کو بازیاب کراتے ہو ئے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت انسداد دہشت گردی میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہو نے پر ایک ملزم محمد افضل ڈڈا کو 2مرتبہ عمر قید ،تمام جائیداد ضبط اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی جبکہ دوسرے ملزم محمد بلال کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا گیا ۔
Friday, March 02, 2018
انسداد دہشت گردی , زیادتی اور تاوان طلب کر نے کے ملزم کو 2مرتبہ عمر قید
Tags
anti terrorist court#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
anti terrorist court
Labels:
anti terrorist court
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
