ڈیرہ غازی خان( ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کی شہریوں کے لیے مفت علاج کی سہولتیں تشہیری مہم تک محدود ،ہیلتھ میلوں پر اربوں روپے خرچ کرکے فوٹو سیشن کرائے گئے دو بھائیوں کے دل میں سوراخ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں کرائے کے گھر میں رہنے ولا غریب مزدورباپ 18 سال سے بچوں کے علاج معالجہ کے لئے ہسپتالوں کی ٹھوکریں کھا رہاہے بیت المال اور محکمہ زکواۃ کی جانب سے بھی کوئی مالی معاونت نہ کئی گئی غریب محنت کش باپ کی سرکاری خرچ علاج کرانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر3 چاہ شاہلی والا کے رہائشی محمد رمضان بلوچ نے کہا ہے میرا 18 سالہ بیٹا عمرفاروق اور چھ سالہ محمد وسیم کو پیدائشی طور پر دل میں سوراخ ہیں میں ایک غریب مزدور ہوں منڈی میں ٹرکوں سے سامان اتارتا اور لوڈ کرتا ہوں کبھی دیہاڑی لگتی ہے اور کبھی نہیں لگتی کئی سالوں سے بچوں کا سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروا رہاہوں تمام جمع پونجی علا ج پر خرچ ہوگئی ہے دو سال قبل ملتان میں پرویز الہی کارڈیالوجی ہسپتال میں آپریشن کے لیے نمبر ملا سات بوتلیں خون کی نکالی گئیں جب میں اپنے بچے کو لے گیا تو مجھے لاہور ریفر کردیا چیلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں نے چیک کے بعد مزید ٹائم دے دیا کرایا نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ لاہور نہ جاسکاسرکاری ہسپتالوں کے دھکے کھا کر تھک چکا ہوں ملتان جانے کے لیے کرایہ بھی مخیر خضرات دیتے ہیں محمد رمضان نے بتایا کہ وہ ان دنوں شدید پریشانی کا شکار ہے ہر وقت بچوں کی فکر رہتی ہے علاقے کے لوگ غریب ہیں لیکن انہوں نے دل کی بیماری میں مبتلا اس بچے کی مدد کے لیے پر ممکن کوشش کی، جس سے جتنا ہو سکا اسکی مدد کی ہے اب ان کے پاس بھی اتنا نہیں ہے کہ اس کی زیادہ مدد کر سکیں علاج پر لاکھوں روپے اخراجات آئیں گے، وفاقی ، صوبائی حکومت اور مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مالی تعاون کریں اورمیرے معصوم بچوں کاسرکاری خرچ پر علاج کراکربچوں کی زندگی بچائیں دونوں بیٹے دل کے مرض میں مبتلا ہو کر موت کے قریب جارہے ہیں غریب گھرانہ کسی کی مدد کا منتظر ہے۔
Friday, March 02, 2018
Home
Chief Justice of Pakistan
CMpunjab
fedralgovt
health
دو بھائیوں کے دل میں سوراخ, محنت کش باپ کی اپیل
دو بھائیوں کے دل میں سوراخ, محنت کش باپ کی اپیل
Tags
Chief Justice of Pakistan#
CMpunjab#
fedralgovt#
health#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
health
Labels:
Chief Justice of Pakistan,
CMpunjab,
fedralgovt,
health
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
