ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم شہری دفاع منایاگیا . اس موقع پر آگاہی واک منعقد کرنے کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر پمفلٹس تقسیم اور بینرز ، پینافلیکس آویزاں کیے گئے . سول ڈیفنس آفیسر کے مراسلہ کے مطابق تربیت یافتہ افراد بہتر طو ر پر دفاع کر سکتے ہیں . یکم مارچ کو عالمی یوم شہری دفاع منانے کا مقصد لوگوں کو سول ڈیفنس کی اہمیت اورافادیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے . سول ڈیفنس کے ملازمین 15مارچ تک جاری رہنے والے حضرت احمد سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے عرس کے موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور د یگر محکموں کے ساتھ مل کر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں
Friday, March 02, 2018
ضلع ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم شہری دفاع
Tags
Punjab Government#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Punjab Government
Labels:
Punjab Government
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
