ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک).ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کے ٹیم ایڈوانس کیڈر کورس کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات کی قیادت میں لاہو رپہنچ گئی . ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں منعقدہ مختلف مشقوں میں حصہ لیا . علاوہ ازیں مرکزی سٹیشن ڈیرہ میں بھی کیڈر ایڈوانس کورس کی تین روزہ تربیت جاری ہے . ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ کے علاوہ کمیونٹی کے رضا کار حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر پمفلٹس بھی تقسیم کی گئے . علاوہ ازیں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ گزشتہ ماہ 3589ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے جن سے 3641افراد متاثر ہوئے سڑک حادثات کے630،میڈیکل کے2343 ، آتشزدگی کے 20 ،جرائم کے90 اورمختلف نوعیت کے504واقعات رونما ہوئے ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ حادثات میں زخمی 1207کو ابتدائی طبی امداد اور 2355افراد کو مزید علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا اوریسکیورز کا اوسط ریسپانس وقت 7.14منٹ رہا۔ انچارج ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت ، لاپرواہی اور لاعلمی کے باعث رونما ہورہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے .
Friday, March 02, 2018
ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کی ٹیم لاہو رپہنچ گئی
Tags
Rescue1122#
Rescue1122 DGK#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Rescue1122 DGK
Labels:
Rescue1122,
Rescue1122 DGK
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
