ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان اور دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی بلوچی ثقافت کا دن بھر پور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں شہریوں اور ٹرائبل ایریا سے آئے ہو ئے افراد کی کثیر تعداد نے اپنے راوئیتی بلوچی لباس پہن کر تقریب میں شرکت کی بلوچ کلچرل ڈے کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان میں مرکزی تقریب آرٹ کونسل میں منعقدہوئی جس میں بلوچی لباس زیب تن کیے ہوئے اظہار یکجہتی کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی تقریب میں بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے جہاں مختلف سٹال بھی لگائے گئے تھے تو وہیں روائیتی بلوچی جھومر کے علاوہ بلوچی میوزک کے حوالے سے بلوچستان سے آئے ہوئے سبزلی بگٹی ،جگوو دیگر نے بھی شریک محفل لوگوں کے دل خوب لبھائے جبکہ بلوچی روایات کو اجاگر کر نے کے لئے محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف شاعر سلیم جان بزدار خدابخش و دیگر نے بلوچ ڈے کے حوالے سے شاعری پیش کی تقریب میں شریک ہونیوالے سبھی لوگ اس دن کے حوالے سے پرجوش اور بلوچی کلچر کی روشناسی کراتے نظر آ رہے تھے تقریب میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی خوب خوش اور پرجوش دیکھائی دئیے اس موقع پر بلوچ رہنماؤں محمد حنیف خان پتافی، احمد فاروق خان بزدار ،جعفر خان بزدار ،اقبال خان لغاری ،خادم کلوئی لغاری ،طاہر خان بزدار کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل کمشنر سیف اللہ بلوانی اور سیاسی و سماجی رہنمامحمد لطیف خان پتافی، غلام مرتضیٰ پتافی و بلوچ رہنماؤں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور بلوچ کلچرل ڈے کو آئندہ سال مزید جوش و خروش سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Friday, March 02, 2018
ڈیرہ غازی خان میں بھی بلوچی ثقافت کا دن
Tags
balochistan#
DC dgk#
Deraghazikhan#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Deraghazikhan
Labels:
balochistan,
DC dgk,
Deraghazikhan
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
