Breaking News

Friday, March 02, 2018

سابق مفتی ڈیرہ شمس الدین علوی کے بیٹے کی ذہنی صحت کی رپورٹ طلب


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان نیوز،ویب ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز احمد نے سابق مفتی ڈیرہ غازی خان شمس الدین علوی کے بیٹے کو فاطر العقل ہو نے کی وجہ سے 6ماہ کے لئے جیل ہسپتال منتقل کر نے اور 6ماہ بعد ذہنی صحت کی رپورٹ طلب کر لی ہے کیس کی سماعت اس کے بعد ہو گی ملزم محمد حسین اپنے حقیقی بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے ذرائع کے مطابق ملزم محمد حسین نے والدہ سے 10ہزار روپے مانگے تھے نہ دینے پر مشتعل ہو گیا اور کہا کہ تم میرے دوسرے بھائی محمد حسن کو مجھ پر ترجیح دیتی ہو اور اسے سب کچھ کھلا رہی ہو کہہ کر ملزم نے اپنے حقیقی بھائی محمد حسین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ بی ڈویشن پولیس نے مقدمہ نمبر 124/17زیر دفعہ 302-109کے تحت درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا تاہم ملزم کی ذہنی کیفیت ٹھیک نہیں تھی جس پر عدالت نے اسے علاج کے لئے جیل ہسپتال منتقل کر نے اور چھ ماہ بعد اس کی ذہنی حالت کی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی ہے ملزم کی ذہنی حالت بارے میں نشتر ہسپتال ملتان کے میڈیکل بورڈ نے بھی تصدیق کی تھی کہ وہ فاطر العقل ہے اور اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot