ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ آپریشن کابو میں کالعدم بی ایل اے کے مشتبہ دہشت گرد ٹھکانے پر کیا گیا ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے فائرنگ کے دوران ایک جوان بھی شہید ہوا . آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی. سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ شاہراہ الگاد میں بھی آپریشن کیا ,کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ،برآمد کیے گئے اسلحہ میں سب مشین گنز برآمد ہوئیں, مختلف اقسام کی رائفلیں،پسٹل اور گرینیڈ بھی برآمد ہوئے۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
