Breaking News

Wednesday, March 21, 2018

ہمیں سپریم کورٹ کے ذریعے انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے: والد نقیب اللہ



راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد نقیب اللہ کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کا بیٹا تھا، ادارے یقین رکھیں ہم پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے. سپریم کورٹ میں راؤ انوار کی پیشی اور گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی قانون پر عمل درآمد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے باہر کسی جدوجہد پریقین نہیں رکھتے۔ہمیں سپریم کورٹ کے ذریعے انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ہمارا فخر ہیں، دیرآئے درست آئے، ہم کو سب پر اعتماد ہے،، تمام لوگوں نےنقیباللہ قتل کیس میں ہماری مددکی،، نقیب اللہ کےمعاملےپرپوری قوم نےآوازاٹھائی

Post Top Ad

Your Ad Spot