Breaking News

Wednesday, March 21, 2018

کراچی کنگزکی قیادت نیا کپتان کرےگا،عماد اورآفریدی میچ سے آؤٹ


لاہور: کراچی کنگزکی قیادت کا بحران حل ہوگیا۔پشاورزلمی کےخلاف میچ میں محمد عامر کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔
کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل تھری میں تیسرا کپتان میدان میں اتارے گی۔ محمد عامر ایلیمینیٹر ٹو میں پشاورزلمی کےخلاف میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
کراچی کنگز کےکپتان انجری اور فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کی فائنل الیون سے باہر ہوگئےہیں۔ قائم مقام کپتان مورگن ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئے ہیں۔
اس کے علاوہ شاہد آفریدی بھی گھٹنےکی انجری کی وجہ فائنل الیون میں شامل نہیں ہیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot