Breaking News

Saturday, March 24, 2018

طاہر خان قیصرانی کی حمایت اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان


ڈیرہ غازی خان ( ڈی جی کے نیوز،24مارچ2018) ملک عبدالحمید کا درجنوں ساتھیوں سمیت PP289 پر طاہر خان قیصرانی کی حمایت اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان.اعلان انہوں نے محترمہ زرتاج گل،اخوند ہمایوں رضا اور طاہر خان قیصرانی کی موجودگی میں اپنی رہائشگاہ پر کیا.تفصیلات کے مطابق ملک عبدالحمید نے درجنوں ساتھیوں سمیت PP289 پر امیدوار برائے ایم پی اے طاہر خان قیصرانی کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر ل اس موقع پر ممبر کور کمیٹی و امیدوار NA191 محترمہ زرتاج گل نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی پالیسی کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹوں کا فیصلہ پارٹی کرے گی جو ہم سب کو قبول ہوگا سٹی صدر و امیدوار PP289 اخوند ہمایوں رضا نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فیملی ہے اور ہر ورکر کو الیکشن لڑنے کا حق حاصل ہے, مگر ٹکٹ کا حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی اور ہم ہر فیصلے کا خیر مقدم کریں گے.بانی رکن و امیدوار PP289 طاہر خان قیصرانی نے کہا پارٹی پالیسی کے تحت سب امیدوار ٹکٹ کے لئے اپلائی کریں گے اور جس کو ٹکٹ ملے گی باقی سب سٹیک ہولڈرز اسکی مکمل سپورٹ کریں گے.اس موقع پر ملک عبدالحمید, محمد کاشف رضا, عابد یحی بابر, محمود بھٹی, صفدر لنڈ, اختر شاہ, عمر قیصرانی, ڈاکٹر بلال منگلا, قاضی سعد, سرفراز, محمد فاروق, محمد بلال, اصغر وقار, محمد رزاق, محمد ارشاد, سیف اللہ سدوزئی, محمد ارشد, طالب حسین, حسنین عباس, وحید خان, عبدالعزیز, ملک ساجد, عرفان گوراہا و دیگر بھی موجود تھے.

Post Top Ad

Your Ad Spot