ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،24مارچ2018)پاکستان کا استحکام نظریہ پاکستان کے مطابق اسلامی ریاست کی تشکیل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔قرارداد مقاصد کے نکات سے انحراف کے باعث پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوااور موجودہ پاکستان پر اس وقت سیکولرازم کی یلغار ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے جماعت اسلامی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ عثمان فاروق نے کہا کہ سودی معیشت کے باعث 21کروڑ عوام بدحالی کا شکار ہیں اور ایک مخصوص ٹولہ کرپشن کرکے کھربوں ڈالرز دوسرے ملک کے بینکوں میں منتقل کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی ایک لاکھ 30ہزار روپے مقروض ہے ۔جبکہ نظریاتی محاذ پر عقیدہ ختم نبوت امتنائے قادیانیت ایکٹ اور آئین کی اسلامی دفعات کے خاتمے کیلئے مادرپدر آزاد طبقہ اور سیاسی اشرافیہ مغربی اور امریکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے مختلف سازشوں میں مصروف ہے ۔اس موقع پر امیر ضلع پروفیسر عطاء محمد جعفر ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک حضرت قائداعظم ؒ کی قیاد ت میں وجود میں آیا اور قرار داد مقاصد علماء کے 22نکات اسمبلی میں مولانا شبیر احمدعثمانی اور عوام میں تمام دینی جماعتوں کے علماء اور قائدین کی جدوجہد کے باعث منظور ہوئے اور پاکستان کو اسلامی شناخت حاصل ہوئی کیونکہ یہ ملک لاکھوں جانوں کی قربانی کے باعث بنایا ہی اس لیے گیا تھا یہاں اسلامی نظام زندگی نافذ ہو معروف دانشور پروفیسر عبدالصمد امیر شہر سجاد احمد بلوچ اور شیخ سعد فاروق نے مختصر خطاب میں کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے ذریعے ہی اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے۔کنونشن میں گروپ لیڈرز جاوید اقبال بلوچ،منیر احمد کلاچی ،شیخ محمد قاسم ،حاجی محمد جمیل سانگھی ،شیخ حیدر فاروق،کونسلر عبدالخالق شہزاد،چوہدری عرفان غفور سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اورکنونشن کے آخر میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
Saturday, March 24, 2018
موجودہ پاکستان پر اس وقت سیکولرازم کی یلغار ہے
Tags
jamat-e-islami#
politics#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
politics
Labels:
jamat-e-islami,
politics
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
