Breaking News

Saturday, March 24, 2018

کرپشن فری پاکستان بنا ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتاہے


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،24مارچ2018)چیئرمین مسلم ورکرزطارق علی خان کاکڑایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن فری پاکستان بنا ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتاہے کرپشن کا تصور پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے یہ بات انہوںیوم پاکستان 23 مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملک کرپشن کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہاہے جو ملک پاکستان کے بعد آزاد ہوئے اورپاکستان ان کی امدادکرتاتھا وہ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑے ہیں تقریب سے ملک رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ1940اصل میں آزادی کا دن تھا جب یہ طے کر لیا گیا تھا کہ مسلمان ایک علیحدہ مملکت حاصل کریں گے اور ہندومکاراور انگریزچالاک کی غلامی سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ حاصل کریں گے اور خداکا کر م ہوا ہے کہ 1947 میں پاکستان مل گیا لیکن ہندوستان نے آج تک دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیااور وہ ہر طرح کی رکاوٹیں ڈالتارہااور کشمیر پر مسلسل قابض ہے طاہر شیروانی نے کہا کہ آج ملک میں امن وامان کے لئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے اس تقریب میں مطیع اﷲ ،عرفان قریشی ،راؤعامر ،میاں طفیل ،حافظ سعدملک راشد ،ڈاکٹر سعید کھکھل ،محمد یسین ،امان اﷲ مستوئی ،اسلم گجرو دیگر نے شرکت کی آخر میں حافظ قاسم عباس نے ملک و قوم کے لئے دعا کرائی ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot