Breaking News

Saturday, March 24, 2018

فورٹ منرو میں محفل موسیقی کا انعقاد


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،24مارچ2018).فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریجنل پولیس آفیسر کے اشتراک سے فورٹ منرو میں محفل موسیقی کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے آ رپی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے کہاکہ گھٹن کے دور میں مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے ملک دشمن اور تخریب کارعناصر کو شکست دی جاسکتی ہے.پولیس ، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں عوام ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طو رپر انتظامیہ کو دی جائے . اس موقع پر معروف لوک فنکار احمد نواز چیمہ ، الغوزہ نواز غلام فرید کنیرا او ردیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا .تقریب میں رجسٹرار غازی یونیورسٹی پروفیسر شعیب رضا ، ڈی ایس پی جاویداختر جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ایم ڈی اے راجہ لطف المنان ، شریف حسین ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر غلام مرتضی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عاطف حسیب ، نجیب اللہ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین نے شرکت کی . 

Post Top Ad

Your Ad Spot