ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،24مارچ2018).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ ضلع کے تعلیمی اداروں میں اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے آئی ٹی لیبز قائم کی گئیں جہاں جدید کمپیوٹر فراہم کر کے نوجوان نسل کو دور حاضر کی تعلیم دی جارہی ہے . ضلع میں 56کروڑ روپے کی لاگت سے اضافی کلاسز رومز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ دلچسپی لیں اور طالب علموں کو علم کی روشنی سے منور کیا جائے . انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی . اس موقع پر ڈی پی او احمد نواز چیمہ ، میئر شاہد حمید چانڈیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین سمیت دیگر افسران موجود تھے ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں زیادہ تعداد کے حامل تعلیمی اداروں میں اضافی کلاس رومز ، خستہ حال عمارتوں کی جگہ جدید طرز کے تعلیمی ادارے قائم کیے جار ہے ہیں سنٹرز آف ایکسی لینس اسی سلسلے کی کڑی ہیں . انہوں نے کہاکہ بہتر نتائج دینے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی.
Saturday, March 24, 2018
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول, آئی ٹی لیبز قائم
Tags
#PunjabEducation#
DC dgk#
Dera ghazi khan#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Dera ghazi khan
Labels:
#PunjabEducation,
DC dgk,
Dera ghazi khan
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
