Breaking News

Monday, March 26, 2018

سعودی عرب کا ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایک کروڑ درخت لگانے کا فیصلہ


سعودی عرب کی حکومت نے ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران مختلف شہروں میں ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔العربیہ نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، آبی وسائل اور زراعت نے 40 لاکھ پودے فوری طورپر لگانے ، 70 لاکھ پودوںکے بیج بونے اور 60 ہزار ہیکٹرزرعی اراضی واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے۔حکومت آئندہ پانچ برسوں کے دوران ایک سو سے زائد زرعی ریزورٹ قائم کرے گی جب کہ 24 سابقہ سیرگاہوں میں جدت لائی جائے گا۔ سعودیعرب میں گرمیوں میں اوسط درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک درخت چار افراد کو آکسیجن مہیا کرتا ہے۔ درخت ہوا کو ہرطرح کی آلودگی سے بچانے میں مدد گار ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot