Breaking News

Monday, March 26, 2018

تارکین وطن کو آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے: چیف جسٹس


تارکین وطن کے شناختی کارڈ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ مسائل لیکر آتے ہیں تو ہمیں شرم آتی ہے۔ تارکین وطن کو آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کابینہ کی محنت ہے کہ شناخت کارڈ کی فیس میں تارکین وطن کو ریلف ملے۔ نہیں چاہتے لوکل پاکستانی شہریوں پر کارڈ فیس کا بوجھ پڑے۔ چیفجسٹس کا کہنا تھا کہ لوکل پاکستانیوں پر ہم بھی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ بیرون ممالک نادرہ کے دفاتر سے بھی خزانہ پر بوجھ پڑتا ہے۔ احسن اقبال نے آگاہ کیا کہ تارکین وطن کی سہولت کے لیے دفاتر کھول رکھے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس معاملہ لے کر جائیں۔ تارکین وطن کو شناختی کارڈ فیس کے معاملہ پر اس ہفتہ کے اختتام تک ریلف دیں۔ تارکین وطن کے شناختی کارڈ فیس پر بدھ تک رپورٹ دیں۔ دوران سماعت احسن اقبال نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ میں بھی ایک مفاد عامہ کا ایشو آپکے سامنے رکھتا ہوں۔ سات سال پہلے لڑکے اور لڑکیوں کے پوسٹ گریجویٹ منظور کروائے۔ لڑکیوں کا کالج عدالتی حکم امنتاع کی وجہ سے نہیں بن سکا۔ چیف جسٹس نے احسن اقبال سے کہا کہ اپنی رٹ پیٹیشن کا نمبر دیں ہم ریکارڑ منگوا لیتے ہیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot