ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،26مارچ2018).ٹی بی قابل علاج مرض ہے احتیاط کے علاوہ مرض کے بارے میں آگاہی ضروری ہے . مسلسل علاج سے مرض پر قابو پایاجاسکتا ہے . ماہرین نے ان خیالات کااظہار عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں سیمینار اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انچارج ٹی بی کنٹرول پروگرام ؍ نیشنل پروگرام آفیسر ڈاکٹر محمد ابوذر شیرانی ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ، ڈسٹرکٹ انچارج ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر مظہر علی جسکانی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 24مارچ کو ٹی بی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو مرض کے بارے میں آگاہی دینا ہے . مقررین نے کہا کہ دو ہفتے سے زائد کھانسی ، بلغم میں خون آنا ، بھوک کا نہ لگنا ، رات کو ہلکا بخار اور پسینہ آنا ، وزن میں کمی ٹی بی کی علامات میں شامل ہیں حکومت پنجاب ٹی بی کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے مرض کی مفت تشخیص او رعلاج معالجہ کیلئے سرکاری مراکز صحت سے رجوع کیاجائے . چھ ماہ تک بلاناغہ علاج سے مرض پر قابوپایاجاسکتاہے . اس موقع پر ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزرہدایت اللہ ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور متعلقہ افسران موجود تھے.
Monday, March 26, 2018
عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں سیمینار
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
