Breaking News

Monday, March 26, 2018

ریسکیورز کے اعزاز میں مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر تقریب


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،26مارچ2018).ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے سارک ممالک کے ریسکیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سارک ریسکیو چیلنج میں دوسری پوزیشن حاصل کی . ریسکیورز کے اعزاز میں مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر تقریب کا انعقا د کیاگیا جس کے مہمان خصوصی میئر شاہد حمید چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیورز قوم کا اثاثہ ہیں آندھی ہو یا طوفان ریسکیورز اپنی جانوں پر کھیل کر انسانی جان اورقیمتی املاک کو محفوظ بناتے ہیں . انہوں نے سارک چیلنج جیتنے والے ریسکیورز کیلئے اپنی جیب سے 50ہزار روپے نقد اورکارپوریشن کی طر ف سے اسناد دینے کا اعلان کیا . ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیورز پرجوش اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں . خدمت کر کے عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے گا. انہوں نے کہاکہ لاہو رمیں ہونے والے سارک ریسکیوچیلنج میں سارک ممالک کے ریسکیورز کے علاوہ صوبہ پنجاب کی ریسکیورز ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ڈیرہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی . اس موقع پر میئر شاہد حمید چانڈیہ نے ٹیم لیڈر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، محمد راشد ، وسیم جاوید ، اقبال ، قاضی عبدالستار ، محمد حنیف ، عابد سلطان ، یاسر ستار ، محمد ذوالقرنین ، مجاہد اسلام ، اعجاز حسین ، محمد علیم ، محمد سہیل اختر اور دیگر میں اسناد تقسیم کیں . تقریب میں پرنسپل کامرس کالج پروفیسر سجاد حسین ، چیف انسٹرکٹر محبوب حسین، چیئرمین ، وائس چیئرمین کے علاوہ ، محمد اختر بھٹہ ، حسنین رضا ، عالمگیر ، عبدالروف اور دیگر ریسکیورز موجودتھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot