Breaking News

Sunday, March 11, 2018

تحریک انصاف کا صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ




تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز نے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹرز نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصافکے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ایک اور ملاقات اور چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور سینیٹر صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعتماد کا اظہار کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان نے بلوچستان کا حق تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہچیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فاٹا سے لیا جائے۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے کہا کہ وہ اس حوالے سے فاٹا ارکان سے بھی بات چیت کریں اور دیگر جماعتوں سے کہیں کہ وہ اس دفعہ قربانی دیں اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایسے علاقوں سے آنے چاہئیں جو احساس محرومی کا شکار ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کرینگے اور انہیں راضی کرنے کی کوشش کرینگے۔ ہماری پیپلزپارٹی سے گفتگو جاری ہے۔ چیئرمین کی نشست وہ ہمیں دینے کے لئے تیار ہیں مگر اس صورت میں ڈپٹی چیئرمین ان کا آئے گا۔ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم چیئرمینسینیٹ کے لئے آزاد پینل کی حمایت کرتے ہیں تاہم یہ پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے فاٹا سے کسی کا نام دیں تو ہمیں زیادہ خوشی ہو گی اور ہمارا مقصد بھی حل ہو جائے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot