ڈیرہ غازیخان ( ڈی جی کے نیوز،06اپریل2018). حکومت پنجاب نے 10، اپریل کو ٹیکس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت مختلف اہم مقامات پر سیمینار اور واک کا انعقا کیا جائے گا . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان غلام یاسین نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دس اپریل کو کامرس کالج میں ساڑھے نو بجے صبح آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کے علاوہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ،چیمبر آف کامرس ، ان لینڈ ریونیو ، تاجر برادری ، سوشل ویلفیئر ، تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے . سیمینار کے بعد آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا . غلام یاسین نے کہاکہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے جس کیلئے عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے . اجلا س میں ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جام محمد اجمل ، سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی ،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ،میڈیکل سوشل آفیسر رضوان جمیل ، میاں جاوید اقبال، محمود احمد خان اور دیگر متعلقہ افراد موجو دتھے .
Friday, April 06, 2018
10، اپریل کو ٹیکس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ
Tags
Punjab Government#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Punjab Government
Labels:
Punjab Government
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
