Breaking News

Friday, April 06, 2018

نواز شریف پارک میں تین روزہ جشن بہاراں


ڈیرہ غازیخان ( ڈی جی کے نیوز،06اپریل2018). پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی اور ڈی جی خان آرٹس کونسل کے اشتراک سے نواز شریف پارک میں تین روزہ جشن بہاراں کا انعقاد کیا جائے گا. انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ؍ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ؍ ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان اظفر ضیاء کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف پارک میں 19سے 21اپریل تک جشن بہاراں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فلاور شو ، میوزیکل پروگرام ، آتشبازی ، اونٹ و گھوڑ سواری کے ساتھ فوٹو گرافی، مصوری اور دیگر مقابلے کرائے جائیں گے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے . جشن بہاراں میں فوڈ ، جیولری ، گارمنٹس، آرٹ اور دیگر سٹالز بھی لگائے جائیں گے . جشن بہاراں میں شرکت کیلئے خصوصی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے جس کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر پوائنٹس قائم کیے جائیں گے . اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری ، چیف انسٹرکٹر ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ محبوب حسین اوردیگر موجود تھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot