Breaking News

Sunday, April 08, 2018

کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو تیز رفتار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کیولری گراؤنڈ میں دو گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 2 نوجوان ارسلان اور فروین جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
 زخمیوں کی شناخت ولید اور دانش کے نام سے ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot