ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،10اپریل2018).ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے چار لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے 44 مراکز تجویز کر دیئے گئے ہیں . مراکز پر کاشتکاروں کی رہنمائی اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. یہ بات کمشنر احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی . اجلاس میں ڈیرہ ، راجن پو ر، مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بالترتیب محمد ابراہیم جنید ، محمد اشفاق ، سیف انور اور سید واجد علی شاہ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیخ عبدالروف ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز جاوید اقبال وڑائچ ، ملک محمد ممتاز ، ذوالفقار علی اور میاں پرویز افضل سمیت دیگر افسران موجوود تھے . کمشنر احمد علی کمبوہ نے کہاکہ گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں کو معاشی ریلیف دیاجائے . مراکز پر مڈل مین کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی. آڑھتیوں کے گودامو ں سے سرکاری بار دانہ برآمد ہونے پرمقدمات درج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں . بار دانہ کی غیر منصفانہ تقسیم پر متعلقہ عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے. ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے بتایاکہ بار دانہ کی ترسیل اور گندم خریداری کے حوالے سے صوبائی سطح پر پالیسی جلد فائنل کر لی جائے گی. تمام مراکز پر حکومت کی ہدایات کے مطابق انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا. مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے تمام عمل کی آن لائن مانیٹرنگ اور ریکارڈ کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا. اجلا س میں انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا .
Tuesday, April 10, 2018
Home
agriculture-desk
DC dgk
Dera ghazi Khan district
ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے چار لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی
ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے چار لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی
Tags
agriculture-desk#
DC dgk#
Dera ghazi Khan district#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Dera ghazi Khan district
Labels:
agriculture-desk,
DC dgk,
Dera ghazi Khan district
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
