ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،10اپریل2018).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں 10اپریل کو ٹیکس ڈے کے طو رپر منایا گیا . گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیاگیا. مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہو گا . ہر فرد ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے آمدن کے مطابق ٹیکس ادا کرے . آج کی تقریب کا مقصد لوگوں میں شعور کی بیداری ہے . ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ نارکوٹکس عبد اللہ جلبانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کیلئے 133ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں ڈیرہ ڈویژن سے 74کروڑ دس لاکھ روپے اور ضلع ڈیرہ سے 33کروڑ روپے کی وصولی شامل ہے . ابتک ڈ ویژن سے 64فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیاگیا ہے اور قوی امید ہے کہ جون تک سو فیصد ہدف حاصل کر لیاجائے گا . ایکسائز ڈیپارٹمنٹ چھ قسم کے ٹیکس وصول کرتا ہے جن میں پراپرٹی ٹیکس ، موٹر وہیکل ٹیکس ، ایکسائز ڈیوٹی اور پروفیشنل ٹیکس شامل ہیں . 18ویں ترمیم کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بھی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیاگیا ہے اورمنتخب جگہوں پر ایکسائز پولیس سٹیشن قائم کیے جائیں گے. انہوں نے کہاکہ ٹیکس کا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا جارہا ہے ضلع ڈیرہ غازیخان میں مکمل کرلیاگیاہے . یکم جولائی سے گاڑیوں کی رجسٹریشن صوبہ بھر میں یونیورسل نمبر اور سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا او رکسی بھی موقع پر گاڑی کا مکمل ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکے گا .سیمینار سے صدر چیمبر آف کامرس بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ، قیصر عباس خٹک ایڈووکیٹ ، پروفیسر فضل عباس ، پروفیسر جمال الدین اظہر ، ایکسائز انسپکٹر ارشد عباس عباسی ، پروفیسر منور حسین جتوئی او ردیگرنے خطاب کیا . اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، ای ٹی او جام محمد اجمل جمالی ، ڈائریکٹر ضلعی ادارہ ترقی صحت ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین ، ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد سعید ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز خلیل احمد ، پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین ، پروفیسر زاہد امین خٹک ، سوشل میڈیکل آفیسر محمد رضوان جمیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات ملک خادم حسین کے علاوہ ملک طارق حسین ، غلام قاسم ، جاوید اقبال ، محمود خان ، مختلف محکمو ں کے افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے . تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کی سعادت بالترتیب حافظ عبدالغفار او رندیم عالم نے حاصل کی . ادارہ کے طلبہ نعمان طارق اور ارسلان نے بھی موضوع پر خطاب کیا . علاوہ ازیں کامرس کالج سے چوک تک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا .
Tuesday, April 10, 2018
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں سیمینار
Tags
Punjab Government#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Punjab Government
Labels:
Punjab Government
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
