ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،10اپریل2018 )ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم اور جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں پورے جذبے کے تحت کام کر نا ہو گا پولیس افسران اپنے فرائض اس سلسلہ میں بخوبی سر انجام دیتے ہو ئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں فساد پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے عزائم کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں قائم تمام چیک پوسٹوں اور پکٹس پوائنٹس کو مزید فعال کر دیا گیا ہے اور حسا س مقامات کی پولیس اہلکار خفیہ اور سفید پارچات میں مکمل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ایسے عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ملزمان کی لسٹیں بنا کر ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو ں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے کیو نکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کر نا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران مظلوم لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور تفتیش کو میرٹ کی بنیاد پر کیا جا ئے تاکہ مظلوم لوگوں کو سستا اور سہل انصاف فراہم ہو سکے تمام تھانہ جات میں سائلین کے مسائل حل کر نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل پروئے کار لا ئے جا ئیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص یا اشیاء کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن پر دی جا ئے عوام کے تعاون سے ہی پولیس ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر سکتی ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ جرائم سے پاک معاشرہ عوام کو فراہم کیا جا ئے یہ تب ممکن ہے جب پولیس کے ساتھ عوام کا مکمل تعاون ہو ۔
Tuesday, April 10, 2018
ملک دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں
Tags
dpodgk#
punjabpolice#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
punjabpolice
Labels:
dpodgk,
punjabpolice
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
