ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،10اپریل2018 )کارپوریشن افسران کی ملی بھگت ٹھیکدارکام ادھورا چھوڑ کر غائب مکین بد ستور اذیت میں مبتلا دسیوں فٹ گہرے گڑھے اور کھلے مین ہولز حادثات کی دعوت دینے لگے شہریوں کے لئے آمد و رفت بند، سکول اور کالج جانیوالے طلبہ و طالبات کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئیں کارپوریشن افسران اور میئر نے آنکھوں پر بے حسی کی پٹی باندھ لی مکینوں کا میئر میونسپل کارپویشن کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ اربن یونین کونسل نمبر 15گدائی نے گزشتہ ماہ سیوریج کی بندش کے باعث مین پائپ لائن بیٹھ جانے پر میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے اپنے چہیتے ٹھیکیدار محمد یعقوب کو پانچ سو فٹ نئی سیوریج پائپ لائن ڈالنے کا ٹھیکہ دیا جس پر ٹھیکیدار نے نا قص میٹریل سے کیچڑ کے اندر مین ہولز کی تیاری شروع کر دی اور چند دنوں بعد ٹھیکیدار کا م ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا علاقہ مکینوں شیخ توقیروحید قریشی، سرفراز احمد سانگھی ،محمد اکرم ، استاد سلیم انصاری ،بشارت علی ، محمد رفیق کھرل ، محمد طارق چوہان ، اکبر بغلانی، ریاض جعفری، شیخ عمران، محمد علی پٹھان گل محمد ، کرم بین پٹھان ، مستری ریاض ،مستری حق نواز، حاجی ظفر لنگاہ ، محمد اقبال، ریاض حسین، شیخ عتیق الرحمن اور خدا بخش وغیرہ نے کہا کہ نا مکمل مین ہولز اور گہرے گڑھے علاقہ مکینوں خاص طو ر پر سکول جانے والے بچوں کے لئے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ مین ہولز کی تعمیر کی غرض سے نکالے جانیوالی مٹی کے ڈھیروں کی وجہ سے آنے جانے والوں کے لیئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے مظاہرین نے میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا سیوریج پائپ لائن جو کہ یو سی 15 /یو سی 16کے لئے نکاسی آب کا واحد ذریعہ تھی گزشتہ ماہ صرف اس پائپ لائن کے دو پائپ بیٹھ گئے تھے جس کی وجہ سے یونین کونسل 15گدائی اور یونین کونسل16ماڈل ٹاؤن میں سیوریج کا پانی جمع ہو گیا تھا جس پر میئر میونسپل کارپوریشن نے اپنے من پسند ٹھیکیدار کو متاثرہ دو پائپوں کی بجائے 500فٹ نئی سیوریج پائپ لائن ڈالنے کا ٹھیکہ دے دیا مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کام ادھورا چھوڑنے کے باوجود ٹھیکیدار کو پوری پیمنٹ ادا کر دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ٹھیکیدار کام مکمل کرنے سے گریزاں ہے مظاہرین نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر کام مکمل کر کے آمد ورفت بحال نہ کی گئی تو میئر میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ابراھیم جنید سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نا مکمل منصوبہ پر غیر جانبدار انکوائری کروا کر کرپشن میں ملوث کارپوریشن افسران اور کام ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
