Breaking News

Tuesday, April 10, 2018

پنجاب ٹیچر ز یونین,,, پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،10اپریل2018 )پنجاب ٹیچر ز یونین کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،اساتذہ نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی تفصیلات کے مطابق ضلع بھر سے آئے ہوئے اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین سے صدر پنجاب ٹیچر یونین رحمت اللہ قریشی، جنرل سیکرٹری محمد ندیم ملغانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آرائستہ کرنے والے استاتذہ کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں ہیں مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کے ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس 100فیصد کیا جائے،پنجاب کے اساتذہ کو وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر ٹائم سکیل دیاجائے ،کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے ، پیڈا یکٹ کے تحت کاروائیاں بند کی جائیں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے مظاہرین میں نائب صدر اشرف اقبال ملکانی ، ایڈیشنل سیکرٹری فخر اقبال سرکانی ، تحصیل صدر ڈیرہ غازیخان مجاہد حسین سانگھی،تحصیل صدر کوٹ چھٹہ ، حافظ حضور بخش ، خالد قریشی،حافظ عمر ،خالد محمود،محمد حسین ،خادم حُسین ملکانی ،محمد سلیم لشاری ،ربنوازکھوسہ ،عبدالطیف،محمد عمران وڈانی ،مشتاق،سعیداحمد ،محمد شہزادعلی ،غلام شبیر دستی،مرید حُسین لاشاری ،قاری عزیزالرحمن ،میاں اشفاق احمد قریشی شریک تھے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ سے پہلے ہمارے مطالبات منظورکئے جائیں ورنہ روزانہ ایک گھنٹہ تدریسی عمل کا بائیکاٹ کریں گے اور پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ بھی کریں گے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot