Breaking News

Tuesday, April 10, 2018

غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں دو روزہ سالانہ کانفرنس


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،10اپریل2018 )غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں دو روزہ سالانہ کانفرنس 13 اپریل کو شروع ہوگی جس میں میڈیکل کے شعبہ میں ہونے والے پیش رفت ماہرین اظہار خیال اور مقالہ جات کو پیش کریں گے ڈاکٹرز موقع پر علاج معالجہ خاص طور پر سرجری کے حوالے ڈیموDemo بھی پیش کریں گے جبکہ کانفرنس کے پہلے روز رات کو کالج میں مشاعرہ بھی ہوگا جس میں ملک بھر سے نامور شعراء کی شرکت متوقع ہے اس سلسلے میں پروگرام کی تفصیل پیش کرنے کے لیے میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرمحمد سعید نے میڈیا کانفرنس بھی کی س موقع پر پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عبدلرحمن قیصرانی ،پرنسپل سٹاف آفیسر ڈاکٹر خالد تحسین و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے روز رات کو مشاعرہ میں مہمانان اور شعرا کرام قمر رضا شہزاد ،شاکر حسین شاکر ،شوکت فہمی ،نوازش علی ندیم ،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ،پروفیسر عمران میر اور ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ شامل ہیں جبکہ محفل مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر امجد اسلام امجد کریں گے اور زاہد فخری اور رضی الدین رضی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot