Breaking News

Tuesday, April 10, 2018

میئر کے خلاف متحد اراکین کا آرٹس کونسل میں ہنگامی اجلاس


ڈیرہ غاز ی خان (ڈی جی کے نیوز،10اپریل2018 ) میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے میئر کے خلاف متحد اراکین کا آرٹس کونسل میں ہنگامی اجلاس چیف آفیسر چوہدری اسلم اور میئر شاہد حمید خان چانڈیہ کے درمیان ایک دوسرے کو عہدے فارغ کر نے کے تنازعہ کے بعد میئر ،ڈپٹی میئر کے خلاف ممبران کی عددی اکثریت کی برتری دیکھ کر میئر نے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کو روکنے کے لئے تمام دفاتر اور ہال کو تالے لگوادیئے میئر شاہد حمید خان چانڈیہ ممبران کے اکثریت کی حمایت کھو چکے ہیں میئر کی کارکردگی سے شہری اور ممبران شرمندہ ہیں شہر جنوبی پنجاب کا گندہ ترین شہر بن چکا ہے ڈپٹی میئر اپنی بحالی کا نوٹی فکیشن دکھائیں ان کی جگہ ممبران کی اکثریتی فیصلے کے بعد اجلاس کی صدارت کنونیئر یو سی چیئر مین دلاور حسین نقوی نے کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت اجازت دے تو میئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں گے میئر اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں وہ ممبران کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے جو بھی غیر قانونی طریقے استعمال کرے گا اسے قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے ڈپٹی میئر شیخ اسرا راحمد اپنے مفادات کی خاطر استعفیٰ دیتا اور استعفیٰ واپس لیتا ہے اپنی بحالی تک آفس میں نہ بیٹھے دونوں کی دھونس دھمکی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے اجلاس کے بعد میونسپل کارپوریشن کے ممبر سید عمران شاہ ،یو سی چیئر مین سید دلاور حسین نقوی ،شاہد خان بغلانی ،محمد سرور صدیقی ،ظفر طاہر مستوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میو نسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے آج کے اجلاس کو روکنے کے لئے میئر نے دفاتر کو تالے لگوائے ممبران کی عددی اکثریت کو اپنے خلاف دیکھ کر اور اپنی ناقص کارکر دگی پر میئر شاہد حمید خان چانڈیہ بوکھلا گئے ہیں چیف آفیسر چوہدری اسلم اور میئر نے ایک دوسرے کو عہدے سے فارغ کر دیا صوبائی حکومت نے ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد کی عہدے پر بحالی کا نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں کیا ممبران کی اکثریت نے سید دلاور حسین نقوی کو کنونیئر منتخب کر کے اجلاس منعقد کیا انہوں نے کہا آئندہ تالے لگائے گئے تو عوامی قوت سے تالے توڑ دیں گے ممبران اور عوام کے لئے دفاتر کھول دیں گے اس موقع پر یو سی چیئر مینوں کی اکثریت جن میں سید دلاور حسین نقوی ،سید عمران شاہ ،شاہد خان بغلانی ،ظفر طاہر مستوئی ،میاں سلطان محمود ڈاہا ،عمران حمید سنامی ،ذوالقرنین لاشاری ،خالد بلال سکھانی ،ابصار لودھی ،ملک فہیم امجد ،محمد سرور صدیقی ،مسز طیبہ عزیز ،مسز سلمیٰ زہرا ،اقلیتی ممبر سلیم الیاس بھی موجود تھے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot