فیصل آباد کےعلاقے سمن آباد میں ایک اوباش شخص نے 8سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رفاقت نامی شخص بچے کو بہانے سے اپنے گھر لے گیا اور اسے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے بچے کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم کو گرفتارنہیں کیا جا سکا۔
