ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک) ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرساینڈ انڈسٹری میں ایس اوایس چلڈرن ویلج ملتان کے پبلک ریلیشن آفیسر فخر عالم راٹھورنے بیرسٹرعباس علی خان نصوحہ صدر چیمبر سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے ایس و ایس کے مقاصد بتائے اور کہا کہ ہم ڈیرہ غازیخان کے غریب ، پسماندہ اور کچی آبادیوں سے یتیم، مسکین اور لاوارث بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی رہائش اور ہر قسم کی سہولیات دینے کو ہر وقت تیار ہیں انہوں نے اس تنظیم کو فعال کرنے کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان سے تعاون کی اپیل کی ان کے ساتھ میٹنگ میں سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ سابق صدر، شیخ طارق اسماعیل قریشی سابق سینئر نائب صدر اور محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبر شریک تھے۔دوران میٹنگ صدر چیمبر نے انہیں اپنے اور ادارے کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اسی وقت چیمبر کی طرف سے کچی آبادیوں میں ان کا یہ پیغام پہنچانے کے لئے محبوب آباد، شہزاد کالونی، صدیق آباد، عبداللہ ٹاؤن ،شکور آباد اور ان کالونیوں کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں ان ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں اور کام شروع کرادیاجس پر سردار عباس علی خان نے ڈیرہ غازیخان چیمبر کے اراکین ، تاجر برادری اور عوام الناس سے اس نیک مقصد میں ان سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔
Monday, April 09, 2018
Home
#PunjabEducation
ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایس اوایس چلڈرن ویلج کے پبلک ریلیشن آفیسرکی ملاقات
ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایس اوایس چلڈرن ویلج کے پبلک ریلیشن آفیسرکی ملاقات
Tags
#PunjabEducation#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
#PunjabEducation
Labels:
#PunjabEducation
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
