ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،08اپریل2018)تھانہ دراہمہ کے علاقہ دانش سکول کے نزدیک پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ایک ڈاکو مارا گیا2گرفتار جبکہ پولیس سی آئی اے سٹاف کے اے ایس آئی سمیت 3اہلکار زخمی ڈی پی او ڈیرہ موقع پر پہنچ گئے تھانہ دراہمہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے سٹاف پولیس کو مخبری پر پولیس تھانہ دراہمہ کے ہمراہ دانش سکول کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی سامنے اسے آنے والیAPVنمبر7127کو روکنے کا اشارہ کیا تو رکتے ہی اندر موجود تین مسلح افراد نے پولیس پر دو اطراف میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سی آئی اے پولیس کے محمد اسد اے ایس آئی اور دو ایلیٹ کے جوان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مشتبہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو جن کے نام عبدالرؤف کلیانی اور مصطفی گورچانی معلوم ہوئے ہیں گرفتار کر کے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ مارے جانے والے کے نام کی شناخت کی جا رہی ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد نواز چیمہ موقع پر پہنچے اور زخمی ASIاسد اور دو اہلکاروں محمد اکبر ، خالد کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا اور زخمیوں کو طبی امداد دلوائی ادھر تھانہ دراہمہ پولیس مذکورہ تینوں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کر رہی ہے گرفتار ملزموں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تینوں ڈاکوواردات کے لئے کوٹ چھٹہ کی طرف جا رہے تھے کہ دانش سکول کے نزدیک ٹال پلازہ پر ناکہ بندی میں روکنے پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر دو اطراف سے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کی کراس فائرنگ میں ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا زخمی سمیت 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس کے سی آئی اے سٹاف کے اے ایس آئی اسد عباس اور محمد اکبر اور محمدخالد کو طبی امداد دی جا رہی ہے پولیس کے جوانوں نے انتہائی بہادری سے جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کیا ہے اور گرفتار کیا ہے تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
Sunday, April 08, 2018
دانش سکول کے نزدیک پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
