Breaking News

Sunday, April 08, 2018

امانت کے طور پر رکھے جانے والے 10لاکھ روپے ہڑپ.مقدمہ درج


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،08اپریل2018)معروف کاروباری شخص کی طرف سے امانت کے طور پر رکھے جانے والے 10لاکھ روپے ہڑپ کرنے اور بعد میں چیک دیکر واپسی کا وعدہ کیا چیک بھی ڈس آنر ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ کے رہائشی محمد بلال نے درخواست دی کہ کاروباری محمد طارق مال سن شائن کلاتھ سے پرانا تعلق تھا میں نے اس کے پاس 10لاکھ بطور امانت رکھوائے کچھ عرصہ بعد ضرورت میں واپسی کا تقاضہ کیا تو اس نے مجھے چیک دیدیا جو کہ ڈس آنر ہو گیاجس پر مدعی بلال کی پر تھانہ سٹی نے مقدمہ نمبر 98/18 زیر دفعہ 489Fدرج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے اس طرح تھانہ سول لائن نے بھی ساجد نامی شخص کے خلاف بوگس چیک 9لاکھ روپے کا دینے اور ڈس آنر ہونے پر کاروائی شروع کر دی ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot