Breaking News

Sunday, April 08, 2018

لغاری گروپ سے کو ئی صلح نہیں ہو ئی ہے ,,, مشترکہ امیدوار لائیں گے


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،08اپریل2018) وفاقی وزیر مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر حافظ عبد الکریم گروپ کے چیئر مینوں میاں سلطان محمود ڈاہا ،ملک فہیم امجد ایڈووکیٹ ،حاجی خدا بخش کھوسہ ،شیخ نقیب احمد ،ابصا ر احمد لودھی ،سرمد سلیم ، حافظ احمد حسن ورک ایڈ ووکیٹ ، ٹیکنوکریٹ ممبر ضلع کونسل عبد الغفار خان احمدانی ایڈووکیٹ،پولیٹیکل ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب میر مرزا خان تالپور اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم اور ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ گروپ کے مشترکہ امیدوار میدان میں لائیں گے اور بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے لغاری گروپ سے کو ئی صلح نہیں ہو ئی ہے بے بنیاد خبریں چوٹی سے شائع کرائی جا رہی ہیں وزیر اعظم کی آمد اور پروگرام وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی دعوت پر تھا جس میں لغاری گروپ نے شرکت ضرور کی ہے لیکن ہماری وزیر اعظم نے کسی قسم کی نہ ہی صلح کرائی ہے نہ ہی کو ئی انتخابی اتحاد بناہے آئندہ الیکشن میں سینیٹر حافظ عبد الکریم اور ان کا گروپ اپنے امید وار میدان میں لائے گا اور انہیں ٹکٹیں دلوا کر الیکشن میں کامیاب کرانے کے لئے بھر پور کردار ادا کر ے گا وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم گروپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اور عام ورکرز کو نہ صرف جماعت میں بلکہ انتخابی عہدوں پر بھی ایڈجسٹ کیا جبکہ سیاسی مخالفین سب کچھ اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر تے ہیں عام ورکر کی کو ئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مظفر گڑھ دو رویہ سڑک کی معیاری اور بروقت تکمیل قریشی ،بصیرہ اور ناردرن بائی پاس غازی گھاٹ کے نئے پل جیسے بڑے ترقیاتی منصوبے مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے آئے روز من گھڑت افواہیں پھیلا رہے ہیں ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ضلع کی مسلمہ سیاسی حقیقت ہیں اس سے انحراف کو ئی نہیں کر سکتا آنے والا الیکشن ان کے گروپ کو مزید مضبوط کر ے گا ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot