ڈیرہ غازیخان( ڈی جی کے نیوز،08اپریل2018)کارپوریشن اجلاس میں حقائق سامنے لانے اوراختلاف رائے پر میئر میونسپل کارپوریشن نے یو سی چیئرمینوں کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے یونین کونسلوں سے عملہ صفائی واپس لے لیا اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا مکینوں کی جانب سے میئر کے اس اقدام کی مذمت متاثرہ یو سی چیئرمینوں نے اس قدام کو میئرکی نا اہلی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتے میونسپل کا رپوریشن ڈیرہ کے اجلاس میں چیئرمین یو سی 15گدائی سردار شاہد مشتاق خان بغلانی اور یو سی 11کے چیئرمین ظفر طاہر مستوئی نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد کی بحالی پر اختلافات کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کو اجلاس کی صدارت سے منع کردیا تھا مذکورہ چیئرمینوں کا مؤقف تھا کہ ڈپٹی میئر نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے جسے عہدہ پر بحال کرنا چیف آفیسر کے دائرہ اختیار میں نہیں جس پر میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ یوسی چیئرمینوں پر کافی برہم ہوئے لیکن یو سی چیئرمینوں نے قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر ڈپٹی میئر کو اختیارات استعمال کرنے سے بعض رکھنے کے لئے اجلاس کی کاروائی نہ ہونے دی جس پر میئر میونسپل کاپوریشن شاہد حمید خان چانڈیہ نے یونین کونسل نمبر15گدائی اور یونین کونسل نمبر 11سے عملہ صفائی واپس بلا لیا جس کے باعث دونوں یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے با عث گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جس پر دونوں یونین کونسل کی آبادیاں بد بو اور تعفن میں ڈوب چکی ہیں جس کے باعث وبائی امراض کے خدشات بڑھ گئے ہیں مکینوں کے مطابق مسائل کے حل کے لئے یونین کونسل جاتے ہیں توکہا جاتا ہے کہ کارپوریشن افسران نے عملہ واپس لے لیا ہے جب کارپوریشن جاتے ہیں تو وہ ہمیں یو سی جانے اور شکایت درج کرانے کا مشورہ دیتے ہیں دوسری طرف چیئرمین یو سی سردار شاہد مشتاق خان بغلانی اور چیئر مین یو سی 11ظفر طاہر مستوئی نے کہا کہ عملہ صفائی واپس بلاکر میئر شاہد حمید چانڈیہ نے نا اہلی اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں غیر قانونی اقدام کی مذمت کریں گے یو سی چیئرمین شاہد مشتاق خان بغلانی اور ظفر طاہر مستوئی نے انکشاف کیا کہ میئر شاہد حمید چانڈیہ نے من پسند ٹھیکیداروں کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے خاص طور پر لائیٹوں کے ٹھیکہ جات میں ہونے والی میگا کرپشن میں میئر میونسپل کارپوریشن ماہانہ لاکھوں روپے خرد برد کر رہے ہیں سردارشاہد مشتاق کے مطابق ایم او ایف میونسپل کا رپوریشن امجد خان نے میئر شاہد حمید چانڈیہ سے ملی بھگت کرکے فرضی ناموں پر ٹھیکیداری شروع کر رکھی ہے اور شاہد حمید چانڈیہ دانستہ طور پر اس بدعنوانی پر پردہ پوشی کر کے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ یعقوب چانڈیہ جس نے خود کو میئر کا عزیز ظاہر کر کے لوٹ مار کا بازارگرم کیا ہوا ہے جسے میئر شاہد حمید کے لئے نوٹ چھاپنے کی مشین سمجھا جا تا ہے یو سی چیئرمینوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں دن دیہاڑے میگا کرپشن اور میئر کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کریں گیاور متعدد ٹھیکوں کی نیلامی کی بجائے سرکاری وصولی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر جاری کرپشن کے بارے میں نیب ملتان کو بھی آگاہ کریں گے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
