ڈیرہ غازیخان ( ڈی جی کے نیوز،06اپریل2018)ڈیرہ پولیس کی غفلت اسٹیڈیم میں پولیس کی ٹریننگ فرضی مشق میں آنسو گیس کے شیل چھوڑدیئے جس سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گدائی کے متعدد طلبہ طالبات بے ہوش اور آس پاس کے علاقہ مکین بھی متاثر ہوئے ریسکیوں 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے فورا اینٹی آنسو گیس کا عمل شروع کر دیا جس سے ماحول نارمل ہو گیا بل آخر پولیس بھی پہنچ گئی اور حفاظتی اقدامات میں غفلت پر معذرت کرتے ہوئے لوٹ گئی جبکہ ریسکیو 1122کے مطابق واقعہ کی رپورٹ ایک ناخوشگوارماحول اور گھٹن(offensive smell & Suffocation) کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال تھی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گدائی کوئٹہ روڈ میں850سے900طالبعلم اور اساتذہ کرام موجود تھے جنھیں موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کر کے سکول کی صورتحال کو قابو کیا واقعہ کی وجہ پنجاب پولیس کی جانب سے سٹیڈیم میں کی جانے والی موک ایکسرسائز میں استعمال کی جانے والی آنسو گیس کے شیل سے اُٹھنے والی گیس بتائی جارہی تھی تاہم ریسکیو کے بروقت آپریشن کے باعث طلباء و طالبات کسی بڑے حادثے سے بچ گئے ۔
Friday, April 06, 2018
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گدائی کے متعدد طلبہ طالبات بے ہوش
Tags
#PunjabEducation#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
#PunjabEducation
Labels:
#PunjabEducation
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
