Breaking News

Wednesday, April 18, 2018

بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی تفصیلات طل


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،18اپریل 2018).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ دانش سکول میں یتیم او رمستحق طلباؤطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے . کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے . بچوں کی بہتر صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے . پرنسپلز موقع پر مویشی ذبح کرنے کے ساتھ دیگر اشیاء کے معیار کو یقینی بنائیں . انہوں نے یہ بات دانش سکول کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی تفصیلات طلب کر لیں . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دانش سکول کے رقبہ پر کاشتہ فصل اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے . اجلاس میں بتایاگیاکہ دانش سکول نے پنجاب ایجوکیشن بورڈ کے تحت مڈل امتحانات میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے میٹرک کے پریکٹیکلز جاری ہیں دانش سکول کے توسیعی منصوبے کے تحت اکیڈمک بلاک اور رہائش گاہیں تعمیر کی جارہی ہیں . طلباؤطالبات کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا ٹھیکہ منسوخ کر دیاگیاہے .نئے ٹھیکے تک کھانے کے معاملات دیکھنے کیلئے پرنسپلز او ردیگر اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے . ادارہ میں مزید اساتذہ کی تعیناتی کیلئے انٹرویو ز میں منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے . ساتویں تعلیمی سیشن کیلئے اہل 300طلباؤطالبات کا میڈیکل چیک اپ اور ان کے والدین کی معاشی حالت چیک کرنے کیلئے سروے کرایاجارہاہے . اجلاس میں پرنسپلز شبنم حسیب ، پروفیسر غزالہ قدوس ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) افتخار حسین ، پروفیسر سجاد حسین کے علاوہ ملک احمد بخش بھاپا ، پروفیسرواجد مسعود سمیت دیگر افسران موجود تھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot