ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،18اپریل 2018).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا. کاشتکاروں سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کو چیک کیا . ٹبی قیصرانی فوڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ بار دانہ کی میرٹ پر منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایاجائے گا. بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. سنٹرز کوآرڈینیٹرمعاملات کے ذمہ دار ہو ں گے . انہوں نے کہاکہ آڑھتیوں اور مڈل مین کی حوصلہ شکنی کی جائے کاشتکاروں کی رہنمائی اور سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں . اس موقع پر بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے چار لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے چاروں اضلاع میں 44خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں . بار دانہ کامیرٹ پر اجراء یقینی بنانے کیلئے گزیٹڈ آفیسرز کو کوآرڈینیٹر مقرر کیاگیاہے . اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے .
Wednesday, April 18, 2018
Home
Unlabelled
گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ
گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
