Breaking News

Saturday, April 21, 2018

سینئر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس امین الدین خان کا دورہ ڈیرہ غازیخان


ڈیرہ غازیخان (بیوروچیف).سینئر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس امین الدین خان نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا . سیشن کورٹ کے معائنہ کے دوران پودا لگایا . کورٹ روم کا معائنہ اور بار روم میں نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا . اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیرالتواء کیسز جلد نمٹانے اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کو مل کر کام کرنا چاہیئے . کیسز کی تحقیقات اور شواہد اکٹھا کرنے کیلئے سرکاری محکمے معاونت کریں . جسٹس امین الدین خا ن نے کہاکہ نوجوان وکلاء سینئرز کی عزت کریں . سینئرز ان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں . ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے. سینئرز نوجوان نسل کو بہتر قانون دان بنانے کیلئے رہنمائی کریں . انہوں نے وکلاء کالونی کے مسئلہ کے حل کیلئے کمشنر کو فائل بھجوانے اور قانون کے مطابق معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی . انہوں نے کہاکہ بار کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمن نے کہاکہ انصاف کا مقصد امن کو یقینی بنانا او رلوگوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے . بار اور بنچ مل کر عام آدمی کا تکالیف اورآزمائشوں کو کم کرسکتے ہیں . کیسز بروقت نمٹانے کیلئے وکلاء کی بھر پور معاونت اور مہارت ضروری ہے . تقریب سے صدر بار محمد ندیم غوث ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ، ممبر پنجاب بار کونسل محمد عارف گورمانی ، جنرل سیکرٹری بار محمد بلال گوپانگ کے علاوہ فہیم چنگوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا . اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں صدر محمد ندیم غوث ، جنرل سیکرٹری محمد بلال گوپانگ ، نائب صدر زبیر احمد احمدانی ، جائنٹ سیکرٹری محمد عمران مغل ، فنانس سیکرٹری محمد خالد ، لائبریری سیکرٹری ملک جاوید ، ایگزیکٹو ممبرز نبی بخش رمدانی ، محمد اسحاق بروہی ، مرزا محمد ادریس ، محمد شکیل حجازی ، مشتاق احمد تنویر ، محمد طفیل ترین ، عطا معین قریشی ، محمد اجمل چغتائی ، محمد اورنگزیب ا فغان او رمحمد وقاص قریشی سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا . صدر اور جنرل سیکرٹری نے مہمان خصوصی سینئر جج لاہو رہائی کورٹ جسٹس امین الدین خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی . اس موقع پر بار کی طرف سیمہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمن ، کمشنر احمد علی کمبوہ ، آر پی او سہیل حبیب تاجک ، ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ، ممبر پنجاب بار کونسل عارف گورمانی اور دیگر کو شیلڈز دیں . تقریب میں سپیشل جج انٹی کرپشن عبدالرحمن ، سپیشل جج کنزیومرکورٹ عاقب اعوان سمیت دیگر جج صاحبان ، میئر شاہد حمید چانڈیہ اور وکلاء موجود تھے. علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان نے سنٹرل جیل کا بھی دورہ کیا جیل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ کچن ، نوعمر قیدیوں کے سکول ، ہسپتال اور دیگر بیرکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے معلومات حاصل کیں . انہوں نے قیدیو ں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمن ، ایڈیشنل سیشن جج چودھری خضر حیات ، سپرنٹنڈنٹ جام آصف اقبال ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق اور دیگر آفیسرز موجود تھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot